QR CodeQR Code

رحمان ملک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات ٹھیک ہو جائینگے، ذوالفقار مرزا

25 Oct 2011 01:31

اسلام ٹائمز:بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آج وہ انسانیت سکھانے والی ماں نصرت بھٹو سے محروم ہو گئے


گڑھی خدا بخش:اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سیکورٹی کا جو رسک بتایا جا رہا ہے وہ رحمان ملک کی وجہ سے ہے۔ رحمان ملک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ گڑھی خدا بخش میں بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ آج وہ انسانیت سکھانے والی ماں نصرت بھٹو سے محروم ہو گئے۔ انسانیت کے دشمن ایسے موقع پر بھی نعرے بازی کر رہے ہیں جو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 108963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108963/رحمان-ملک-کو-ہٹا-دیا-جائے-معاملات-ٹھیک-ہو-جائینگے-ذوالفقار-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org