0
Tuesday 25 Oct 2011 14:24

تیونس میں انتخابی نتائج کا اعلان آج ہو گا، اسلام پسند جماعت النہضہ کا اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ

تیونس میں انتخابی نتائج کا اعلان آج ہو گا، اسلام پسند جماعت النہضہ کا اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
تیونس:اسلام ٹائمز۔ تیونس میں ہونیوالے عام انتخابات میں اسلام پسند جماعت النہضہ نے اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تیونس میں ہونیوالے عام انتخابات کے سرکاری نتائج آج جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب تیونس کی دو بائیں بازو کی جماعتیں دوسری پوزیشن کے لیے پر امید ہیں۔ ان کو امید ہے کہ وہ پندرہ فیصد ووٹ حاصل کر لیں گی۔ تیونس میں اتوار کے روز ووٹنگ ہوئی، جس میں نوے فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ رواں برس کے آغاز میں سابق صدر زین العابدین بن علی کیخلاف چلنے والی تحریک اور ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد تیونس میں ہونے والے یہ پہلے عام انتخابات تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق تیونس میں انقلاب کے بعد پہلے انتخابات میں نہضت الاسلامی نے باون فی صد نشستوں کی ساتھ واضح اکثریت حاصل کر لی، نو ماہ پہلے زین العابدین بن علی کی طویل آمریت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں النہضہ الاسلامی نے دو سو سترہ میں سے ایک سو پندرہ نشستیں حاصل کر لیں، انتخابی نتائج کا سرکاری اعلان منگل کو متوقع ہے۔ لیکن غیرسرکاری نتائج کے مطابق راشد الغنوشی کی نہضت الاسلامی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے سیکولر پی ڈی پی اور سی پی آر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں جماعتوں کو پندرہ پندرہ فی صد ووٹ ملے۔ 
اکتالیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے نوے فی صد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بیرون ملک مقیم تیونیشائی باشندوں کی اٹھارہ میں سے نو نشستوں پر بھی نہضت الاسلامی نے کامیابی حاصل کی۔ یورپی یونین نے انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ نہضت الاسلامی کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کی طرز پر تیونس کو جدید اسلامی ریاست بنائیں گے اور تمام جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 109116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش