QR CodeQR Code

اسلام آباد فیملی فیسٹیول اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی ہے، زبیر فاروق خان

25 Oct 2011 20:29

اسلام ٹائمز:زبیر فاروق خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد فیسٹیول عوامی پروگرام ہو گا جس میں مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوں گے پروگرا م میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر، ٹرانسپورٹرز اور 45 سے زائد لیبر یونینز بھی شریک ہوں گی۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد زبیر فاروق خان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں اسلام آباد کے شہریوں کو ذہنی آسودگی فراہم کر نے کے لئے  فیملی فیسٹیول اسلام آباد اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی ہے ۔جس میں اسلام آباد سے ہزاروں کی تعداد میں اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ و طالبات، نوجوان، خواتین، بچے اور بوڑھے افراد سمیت معاشرے کے مختلف مکتبہ فکر کے افراد شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمک میں کاروباری مرکز کا افتتاح کرتے ہو ئے کیا۔ زبیر فاروق خان نے کہا اسلام آباد فیسٹیول عوامی پروگرام ہو گا جس میں مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوں گے پروگرا م میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر، ٹرانسپورٹرز اور 45 سے زائد لیبر یونینز بھی شریک ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 109188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109188/اسلام-آباد-فیملی-فیسٹیول-اپنی-نوعیت-کی-منفرد-سرگرمی-ہے-زبیر-فاروق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org