0
Tuesday 25 Oct 2011 20:06

لاہور میں سیاسی جلسوں اور ریلیوں پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی

لاہور میں سیاسی جلسوں اور ریلیوں پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے سیاسی دکاندرای چمکانے کے لئے مال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں لاکھوں روپے مالیت کے سائن بورڈز اور بینرز آویزاں کر دیئے ہیں لیکن اس معاملہ کے لئے پی ایچ اے انتظامیہ کو فیس دینا تو دور کی بات اجازت بھی نہیں لی گئی جو آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ لہذا عدالت مال روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بینرز اور سائن بورڈ فوری اتارنے کا حکم دے کر ان جماعتوں کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کرے۔ درخواست میں میاں نواز شریف، شہباز شریف، عمران خان اور بابر اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور آج کل سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے 27 اکتوبر کو گلوکار اور ممتاز سماجی کارکن ابرارالحق حکومتی اقدامات کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔ اس سے اگلے روز 28 اکتوبر کو ناصر باغ سے بھاٹی چوک تک مسلم لیگ ن کی ریلی ہے جس کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کر رہے ہیں جب کہ 30 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنا جلسہ کر رہے ہیں۔ ان جلسوں اور ریلیوں کی وجہ سے پورے شہر میں بے تحاشا بینرز اور سائن بورڈ نصب کئے گئے ہیں اور ان کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ لاہور میں الیکشن ہو رہا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 109199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش