QR CodeQR Code

بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ کے زیراہتمام فاتحہ خوانی

25 Oct 2011 21:20

اسلام ٹائمز:پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرحومہ نے جمہوریت کی بقا کے لئے اپنا پورا خاندان قربان کر دیا، ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ محترمہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بقا اور آمریت کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز لاہور سے کیا، علماء نے کہا کہ پاکستان پر بھٹو خاندان کے بہت احسانات ہیں۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ کے زیراہتمام فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء ونگ کے درجنوں کارکنوں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے مرحومہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بقا کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے آمریت کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز لاہور کے قذافی سٹیڈیم سے کیا اور ہم لاہور والوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنے شوہر اور پوری قوم کی نصرت کا عزم لاہور سے کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی خدمات جمہوریت کی تاریخ میں روشن باب ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بیگم نصرت بھٹو دنیا کی مظلوم ترین خاتون ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم کے لئے پانچ قربانیاں دیں اپنے شوہر کے علاوہ اپنے بچے بھی جمہوریت کے لئے قربان کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بھٹو خاندان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیئے اور جمہوریت کی بقا کیلئے بھٹو کے نظریات کو مشعل راہ بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 109206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109206/بیگم-نصرت-بھٹو-کے-ایصال-ثواب-لئے-پیپلز-پارٹی-علماء-مشائخ-ونگ-زیراہتمام-فاتحہ-خوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org