QR CodeQR Code

لوئر دیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، علاقہ میں خوف و ہراس

25 Oct 2011 22:25

اسلام ٹائمز: واقع کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، پولیس، ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


لوئر دیر:اسلام ٹائمز۔ لوئردیر میں سٹرک کے کنارہے نصب کئے گئے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو ایک گاڑی لوئر دیر میں جندول کے علاقہ غواڑا بانڈہ سے ثمرباغ جا رہی تھی کہ اسی دوران سٹرک کے کنارے نصب شدہ بم کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، پولیس، ایمبولینسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقع کے فوری بعد پولس اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اورجائے وقوعہ پر لوگوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے تحقیقات شروع کر دیں۔ دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


خبر کا کوڈ: 109221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109221/لوئر-دیر-میں-ریموٹ-کنٹرول-بم-دھماکہ-4-افراد-جاں-بحق-علاقہ-خوف-ہراس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org