0
Tuesday 25 Oct 2011 23:04

الیکشن کمیشن نے 19اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

الیکشن کمیشن نے 19اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انیس ارکان کی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے، یاد رہے کہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد مزید پندرہ روز کی مہلت دی گئی، تاہم الیکشن کمیشن نے پندرہ اکتوبر تک مالی گوشوارے جمع نہ کروانے والے دو سو اکتیس اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی تھی، رکنیت بحال ہونے والوں میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، رحمان ملک، ڈاکٹر عاصم حسین، چودھری احمد مختار، شیخ وقاص اکرم، سینیٹر پرویز رشید اور خواجہ آصف سمیت دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 109224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش