0
Wednesday 26 Oct 2011 00:53

انجم عقیل خان کی عبوری ضمانت میں گیارویں مرتبہ توسیع

انجم عقیل خان کی عبوری ضمانت میں گیارویں مرتبہ توسیع
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ اربوں روپے مالیت کے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اراضی اسکینڈل کیس میں ملوث مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل، لئیق احمد سمیت تین ملزمان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت راولپنڈی کے اسپیشل جج سینٹرل سید اخلاق شاہ نے کی، دوران سماعت انجم عقیل کے وکیل عمران احمد نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے ایک بجے تک مہلت دی جائے جبکہ پولیس فاؤنڈیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ مصروفیات کے باعث ان کا دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ انجم عقیل خان کی عبوری ضمانت گیارہویں مرتبہ توسیع ہوئی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق اربوں روپے مالیت کے نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن اراضی اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی عبوری ضمانت میں دسویں مرتبہ توسیع کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی کے قائم مقام اسپیشل جج سینٹرل سید اخلاق احمد نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم انجم عقیل خان کے وکیل شوکت عزیز صدیقی ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دی گئی کہ وہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ ڈیڑھ سے دو بجے کے دوران ان کی متوقع آمد تک کیس التوا میں رکھا جائے تاہم مقدمہ کے مدعی نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ طبیعت میں خرابی کے باعث زیادہ انتظار نہیں کر سکتے لہذا کیس آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا جائے جس پر سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 109244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش