0
Wednesday 26 Oct 2011 13:02

توہین رسالت قانون عین قرآن و سنت کے مطابق ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

توہین رسالت قانون عین قرآن و سنت کے مطابق ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ توہین رسالت قانون قرآن و سنت کے عین مطابق ہے، وزارت مذہبی امور، کونسل کی اس بارے میں سابق سفارشات سے استفادہ کر سکتی ہے۔ منگل کو اسلامی نظریاتی کونسل کا 184 واں اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں مفتی محمد اقبال فیضی، سید فیروز جمال شاہ کاکاخیل، مولانا ابوالفتح محمد یوسف، مولانا فضل علی، ڈاکٹر انوار حسین صدیقی، مولانا سید افتخار حسین نقوی، سید سعید احمد شاہ گجراتی، مولانا غلام مصطفٰی رضوی، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، مولانا زبیر احمد ظہیر، جسٹس (ر) مشتاق احمد میمن اور محترمہ پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ قاری نے شرکت کی۔ 
اجلاس میں سابق اجلاس کی توثیق اور کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ قانون توہین رسالت پر وفاقی وزارت مذہبی امور کی رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 230 کے تحت کونسل کو ریفرنس بھیجنے کی مجاز اتھارٹی صدر، وزیراعظم، گورنر، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں ہیں۔ وزارت یا ادارے براہ راست ریفرنس نہیں بھجوا سکتے، لیکن توہین رسالت کے قانون کے ضمن میں وزارت مذہبی امور، کونسل کی سابق سفارشات سے استفادہ کر سکتی ہے، جس میں قانون توہین رسالت کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ریفرنس بھی وزارت مذہبی امور کو بھجوایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 109367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش