QR CodeQR Code

امریکا،"وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو" تحریک کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 130 مظاہرین گرفتار

26 Oct 2011 15:34

اسلام ٹائمز:ایک ہزار کے قریب افراد نے سٹی ہال کی جانب پیش قدمی کی، پولیس نے مظاہرین کو ڈاوٴن ٹاوٴن پلازہ کی جانب بڑھنے سے روکا اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ 85 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ناہمواریوں کے خلاف سان فرانسسکو میں 2 ہفتے سے احتجاج جاری ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بند کر دیا ہے۔


اوکلینڈ:اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلفورنیا میں اوکلینڈ کی گلیوں میں وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، سینکڑوں افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ تقریباً ایک ہزار کے قریب افراد نے سٹی ہال کی جانب پیش قدمی کی، پولیس نے مظاہرین کو ڈاوٴن ٹاوٴن پلازہ کی جانب بڑھنے سے روکا اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ 85 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، معاشی ناہمواریوں کے خلاف سان فرانسسکو میں 2 ہفتے سے احتجاج جاری ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بند کر دیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا سمیت کئی ممالک میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے، امریکی ریاست الی نوائے میں پولیس نے ایک سو تیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ "شکاگو پر قبضہ کرو" تحریک کے درجنوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور مقامی پارک میں ٹینٹ نصب کر لئے۔ رات گئے پولیس نے مظاہرین کو پارک خالی کرنے کی ہدایت کی اور انکار پر گرفتاریاں شروع کر دیں۔ گزشتہ ہفتے بھی پولیس نے شکاگو سے 175 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 109405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109405/امریکا-وال-اسٹریٹ-پر-قبضہ-کرو-تحریک-کے-مظاہرین-اور-پولیس-میں-جھڑپیں-130-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org