QR CodeQR Code

امریکی عوام اپنے مستقبل سے غیر مطمئن ہیں، سروے رپورٹ

26 Oct 2011 16:25

اسلام ٹائمز:امریکی نشریاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 50 فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ قبضہ کرو تحریک امریکیوں کی اکثریت کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی عوام اقتصادی مشکلات اور ملک کے مستقبل کو تاریک سمجھتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز اور سی بی سی کے مشترکہ سروے کے مطابق امریکی حکومت کے اندر حکومت پر عدم اعتماد تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ چکے ہیں۔ سروے کے مطابق 50 فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ قبضہ کرو تحریک امریکیوں کی اکثریت کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو معیشت کی بحالی پر شکوک و شبہات ہیں اور دو تہائی افراد چاہتے ہیں کہ ملک میں دولت کی تقسیم یکساں طور کی جائے۔
سروے کے مطابق 89 فیصد امریکی اپنی حکومت سے مطمئن نہیں، جبکہ 74 فیصد کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غلط سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ 84 فیصد کانگریس کے خلاف ہیں۔ 60 فیصد امریکی باراک اوبامہ کی خارجہ پالیسیوں پر سوالات اٹھاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 109423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109423/امریکی-عوام-اپنے-مستقبل-سے-غیر-مطمئن-ہیں-سروے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org