QR CodeQR Code

پاکستان میں معاشی سرگرمیاں ہنگاموں سے بھی متاثر ہوئیں، آئی ایم ایف

26 Oct 2011 19:37

اسلام ٹائمز:انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جاری ریجنل اکنامک آوٹ لک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان سے سرمائے کی منتقلی سے پیدا ہونے والے خلا کو کسی حد تک بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم اور اور برآمدات میں اضافے نے پورا کیا ہے۔


کراچی:اسالام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہ صرف سیلاب بلکہ شہروں میں ہونے والی حالیہ ہنگامہ آرائی کے باعث بھی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جاری ریجنل اکنامک آوٹ لک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان سے سرمائے کی منتقلی سے پیدا ہونے والے خلا کو کسی حد تک بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم اور اور برآمدات میں اضافے نے پورا کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 12۔2011ء میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ حکومت کی جانب سے مجموعی پیداوار کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مالیاتی خسارہ مجموعی پیداوار کا 5.3 فیصد اور رواں کھاتوں کا خسارہ مجموعی پیداوار کا 1.7 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح برآمدات 30 ارب ڈالر سے زائد اور درآمدات تقریباً 46 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 109481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109481/پاکستان-میں-معاشی-سرگرمیاں-ہنگاموں-سے-بھی-متاثر-ہوئیں-آئی-ایم-ایف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org