QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنیکا اعلان

26 Oct 2011 22:10

اسلام ٹائمز:متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم این اے سیف یار خان اور افتخار اکبر رندھاوا نے ملتان میں پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن نے رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو ہم اپنا راستہ بنانا جانتے ہیں۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم این اے سیف یارخان اور افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم پنجاب کے تمام حلقوں سے امیدوار میدان میں لائے گی اور اگر مسلم لیگ ن نے رکاوٹ بننے کی کوشش کی توہم اپنا راستہ بنانا جانتے ہیں، وہ ملتان پارٹی آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقہ کی آواز کو اٹھایا ہے اور وہ آج بھی غریب عوام کی آواز بن کر ایم کیو ایم کے ذریعے پنجاب میں خدمت کرنا چاہتے ہیں، تقریب سے راوخالد، شمشاد جعفری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 109505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109505/ایم-کیو-کا-آئندہ-انتخابات-میں-پنجاب-کے-تمام-حلقوں-سے-امیدوار-کھڑے-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org