0
Wednesday 26 Oct 2011 22:10

ایم کیو ایم کا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنیکا اعلان

ایم کیو ایم کا آئندہ انتخابات میں پنجاب کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنیکا اعلان
ملتان:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم این اے سیف یارخان اور افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم پنجاب کے تمام حلقوں سے امیدوار میدان میں لائے گی اور اگر مسلم لیگ ن نے رکاوٹ بننے کی کوشش کی توہم اپنا راستہ بنانا جانتے ہیں، وہ ملتان پارٹی آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقہ کی آواز کو اٹھایا ہے اور وہ آج بھی غریب عوام کی آواز بن کر ایم کیو ایم کے ذریعے پنجاب میں خدمت کرنا چاہتے ہیں، تقریب سے راوخالد، شمشاد جعفری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 109505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش