QR CodeQR Code

شمالی افغانستان، ٹینکر پر بم حملہ، 50 افراد ہلاک و زخمی

26 Oct 2011 22:22

اسلام ٹائمز: وزارت صحت کے ترجمان غلام سخی کارگر نور اوگلی کے مطابق ایک مقامی ہسپتال میں تین لاشیں اور پینتیس زخمی لائے گئے ہیں، دھماکے کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



کابل:اسلام ٹائمز۔ شمالی افغانستان میں آئل ٹینکر پر بم حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ صوبہ پروان کے ترجمان خالد روشنا کے مطابق بدھ کے روز ایندھن کے ایک ٹینکر میں پہلے مقناطیسی بم سے ایک چھوٹی نوعیت کا دھماکہ کیا گیا جس سے ٹینکر میں سوراخ ہوا اور ایندھن بہنے لگا جب بڑی تعداد میں لوگ ایندھن جمع کرنے کیلئے ٹینکر کے اردگرد جمع ہو گئے تو دوسرا بڑا دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم ازکم 50 افراد ہلاک و زخمی ہیں، تاہم اب تک دوسرے دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ صحت کے ترجمان غلام سخی کارگر نور اوگلی کے مطابق ایک مقامی ہسپتال میں تین لاشیں اور پینتیس زخمی لائے گئے ہیں، دھماکے کے بعد سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 109509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109509/شمالی-افغانستان-ٹینکر-پر-بم-حملہ-50-افراد-ہلاک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org