QR CodeQR Code

نواز شریف کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، 60 فیصد حکومت پر ان کا قبضہ ہے، فردوس عاشق اعوان

26 Oct 2011 23:56

اسلام ٹائمز: بیگم نصرت بھٹو کی قبر پر حاضری اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں وہ صرف کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں۔ نصرت بھٹو نڈر اور جراتمند خاتون تھیں۔ انہوں نے آمریت کی اس وقت مخالفت کی جب کوئی اسکا تصور نہں کر سکتا تھا۔


گڑھی خدابخش:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ 60 فیصد حکومت پر ان کا قبضہ جبکہ 40 فیصد ہمارے پاس ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے گڑھی خدابخش میں نصرت بھٹو کی قبر پر حاضری اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں  وہ صرف کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں۔ بیگم نصرت بھٹو نڈر اور جراتمند خاتون تھیں۔ انہوں نے آمریت کی اس وقت مخالفت کی جب کوئی اسکا تصور نہں کر سکتا تھا۔ جو لوگ ذوالفقار بھٹو کے بعد پارٹی کے خاتمے کا خواب دیکھ رہے تھے اسے نصرت بھٹو نے ناکام بنایا، ان کا کہنا تھا کہ آج وہ نصرت بھٹو کو خراج تحسن پیشں کرنے آئیں ہیں، اب جمہوریت کا پرچم بلاول بھٹو کے ہاتھ مں ہے اور آج پاکستان مں جموریت گڑھی خدابخش کے طفیل ہے، گڑھی خدابخش پیپلز پارٹی کا سیاسی قبلہ ہے اور قربانیاں سب سے زیادہ پیپلز پارٹی نے دیں۔ صدر کی فہم و فراست سے ہی جموریت کا پرچم بلند ہے۔


خبر کا کوڈ: 109528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109528/نواز-شریف-کے-پاس-کوئی-ایجنڈا-نہیں-60-فیصد-حکومت-پر-ان-کا-قبضہ-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org