0
Thursday 16 Nov 2023 08:50

امریکہ، پاکستانی امریکن عدیل منگی کو جج نامزد کرنے فیصلہ

امریکہ، پاکستانی امریکن عدیل منگی کو جج نامزد کرنے فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن عدیل منگی کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 46 برس کے عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم جج بن جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عدیل منگی نے آکسفورڈ اور اور ہارورڈ لا اسکول سے قانون میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے عدیل منگی سمیت 8 افراد کو عدالت میں جج نامزد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1095995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش