اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ڈیرہ پریس کلب گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر سابق مشیر وزیراعلیٰ سرحد علامہ محمد رمضان توقیر نے ملاقات کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر خوش آمدید کہا، گورنر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بہانے سے حلیم خان قصور یہ اور آپ جیسے دیگر پرانے دوستوں سے ملاقات پر بہت خوشی ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک، ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سینئر نائب صدر مولانا عبیدالرحمان، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی، ڈاکٹر شکیب اللہ خان، ڈسٹرکٹ اٹارنی فرحاج سکندر بلوچ، ای ٹی او اصغر خان وزیر، سابق صوبائی وزیر حلیم خان قصوریہ، سابق تحصیل ناظم پروآ سردار امتیاز بلوچ مرحوم کے فرزند سردار اعزاز بلوچ نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں تقریب میں مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر عبداللہ ظفری، انجمن تاجران شرقی سرکلر روڈ کے صدر چوہدری جمیل احمد، چیمبر آف کامرس کے ظفر جلیل، قاری عمیر فاروقی، جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ، ہائیکورٹ بار کے صدر ہدایت اللہ ملانہ اور ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر عرفان ایڈوکیٹ، صدر یاسین قریشی، جنرل سیکرٹری اقبال بھٹی، سابق صدر ڈیرہ پریس کلب احمد خان کامرانی، جے یو آئی کے رہنماء و امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 113 سٹی ون کفیل احمد نظامی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری ممبران نے شرکت کی۔