0
Saturday 18 Nov 2023 00:29

غزہ، القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانیوالے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی

غزہ، القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانیوالے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے انتقال کر جانے والے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی۔ القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو حملے کے بعد کئی افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور ساتھ غزہ لے آئے تھے۔ گذشتہ دنوں القسام بریگیڈز نے 19 سالہ یرغمالی اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی تھی، جو غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں ماری گئی تھی اور اب عسکری ونگ نے اسرائیلی بمباری کے خوف سے مرنے والے بزرگ یرغمالی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں یرغمالی کو  زیر علاج اسٹریچر پر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم وہ بعد میں چل بسا تھا۔ اس حوالے سے القسام بریگیڈز کے مطابق بزرگ اسرائیلی یرغمالی آريہ زالمن زدمنویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، متوفی یرغمالی غزہ پٹی پر مسلسل بمباری کے باعث خوف و ہراس کا شکار ہوگیا تھا۔ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ متوفی یرغمالی کو حراست ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1096404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش