اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں گزشتہ دنوں مسلم ممالک کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لائحہ عمل کے حوالے سے بحث و تمحیص ہوئی۔ لیکن اس اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی طرف سے دعوت کے باوجود افغانستان واحد ملک ہے، جو او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شریک نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق اس بارے میں افغان حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیں ایک دعوت نامہ بھیجا تھا، جس پر ہمارے سپریم لیڈر نے جواب دیا کہ ہمیں اجلاس کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں، ہمیں وہ جگہ اور لوکیشن بتائیں، جہاں مسلم فوجیں جمع ہوں گی، وہیں ملاقات ہوگی، باقی بیٹھکیں سب فضول کہانیاں ہیں، پھر سعودیہ نے دعوت نامہ واپس لے لیا۔