0
Sunday 19 Nov 2023 01:23

ڈاکو گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے نقدی اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

ڈاکو گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے نقدی اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار
اسلام ٹائمز۔ گجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے نائٹ گشت کرنے والی پولیس وین کو لوٹ لیا۔ ڈاکو پولیس اہلکاروں سے نقدی کے ساتھ سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لٹنے والے سب انسپکٹر شوکت علی کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ ورکاں میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔ سب انسپکٹر شوکت علی کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا کی پولیس وین نائٹ گشت پر تھی، تھابل دوچھا کے قریب سڑک پر دو ڈمپر ایسے کھڑے تھے جیسے کوئی ایکسیڈنٹ ہوا ہو۔ ڈمپروں کو دیکھ کر پولیس وین روکی تو اچانک تین مسلح ڈاکو سامنے آ گئے اور اسلحہ تان لیا، ڈاکوؤں نے وہاں موجود دو راہگیروں سے بھی لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے کی رات پیش آیا تھا، تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1096669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش