0
Sunday 19 Nov 2023 13:04

ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، آصف زرداری

ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ الیکشن سے متعلق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 1096751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش