0
Sunday 19 Nov 2023 15:33

اسرائیل درندوں سے زیادہ خطرناک ہے، لاہور غزہ مارچ

اسرائیل درندوں سے زیادہ خطرناک ہے، لاہور غزہ مارچ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس پل پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام "لاہور غزہ مارچ" کا آغاز ہو گیا۔ بھیکے وال موڑ سے مارچ کے شرکاء امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں پنڈال میں پہنچے جبکہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکنان کا ایک بڑا قافلہ علامہ سید جواد نقوی کی قیادت میں کلمہ چوک سے براستہ مسلم ٹاون، کینال روڈ سے ہوتا ہوا، پنڈال میں پہنچا۔ اس وقت سٹیج پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق، علامہ سید جواد نقوی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر جماعت لاہور ضیاالدین انصاری، امیر العظیم سمیت دیگر رہنما موجود ہیں اور خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔
 
مقررین کا کہنا ہے کہ اسرائیل درندوں سے زیادہ خطرناک ہے، اسرائیل کی پشت پناہی پر پانی کی طرح پیسہ بہایا جا رہا ہے، یہ پیسہ سب ضائع ہو گیا جب طوفان القصی شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم جنگ بندی چاہتے ہیں، فلسطینی بچی نے کسی چاکلیٹ کی فرمائش نہیں کی بلکہ شہادت مانگی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قبرستان غزہ میں نہیں قبرستان راولپنڈی، اسلام آباد میں موجود ہیں، غزہ کے مجاہدوں کا راستہ ہمارا راستہ ہے، غزہ کی شہادتوں کا راستہ ہمارا راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش