0
Monday 20 Nov 2023 13:38

غزہ میں قائم انڈونیشین ہسپتال پر صیہونی فوج کے حملے

غزہ میں قائم انڈونیشین ہسپتال پر صیہونی فوج کے حملے
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع نے آج رات غزہ کے ایک اور ہسپتال پر صیہونی فوج کے حملے کی خبر دی۔ اس دفعہ اسرائیل کی بمباری کا ہدف غزہ میں واقع انڈونیشین ہسپتال تھا۔ اس بارے میں انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ہسپتال میں 140 مریضوں کے علاج کی سہولت ہے لیکن حالات کی سنگینی وجہ سے یہاں 600 سے زیادہ افراد ایڈمٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہسپتال کو اسرائیل نے چار گھنٹے تک نشانہ بنایا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ صیہونی فوج اس ہسپتال کو الشفاء ہسپتال کی طرح خالی کروانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ابھی تک اسرائیلی حملے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ بھی نہیں لگایا جا سکا۔ دوسری جانب غزہ میں فلسطین کے وزیر صحت نے کہا کہ انڈونیشین ہسپتال کے گرد صیہونی فوج کے اسنائپرز کی وجہ سے مریضوں اور طبی عملے میں سنگین وحشت پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش