0
Tuesday 21 Nov 2023 23:25

ابھی اتحاد کا کسی سے نہیں سوچا ہے، ہم انفرادی طور پر الیکشن لڑیں گے، عمران اسماعیل

ابھی اتحاد کا کسی سے نہیں سوچا ہے، ہم انفرادی طور پر الیکشن لڑیں گے، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی، ابھی اتحاد کا کسی سے نہیں سوچا ہے، ہم فی الحال انفرادی طور پر الیکشن لڑیں گے، ہمارے ساتھ بہت سے لوگ حمایت کررہے ہیں، ہم نیا پاکستان بنا سکتے تھے، بہت سے وجوہات تھیں ہم نیا پاکستان نہیں بنا سکے۔ ان خیالات کا اظہار استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر عمران اسماعیل نے منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس میں کیا۔ سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے بعد آج میڈیا پر آیا ہوں، میں نے میڈیا کے دوستوں کو مس کیا ہے، ہمارے دوستوں نے آئی پی پی بنائی ہے، ہمارے دوست جو پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تھے، سب نے مل کر فیصلہ کیا، ہم نے ایک دفعہ 27 سال کی جدوجہد کی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نیا پاکستان بنا سکتے تھے، بہت سی وجوہات تھیں ہم نیا پاکستان نہیں بنا سکے، نو مئی سے جن کا تعلق تھا وہ سزا بھگت  رہے ہیں، ہم نے عمران خان کے منہ سے بھی سنا پاک فوج جتنا مضبوط ہوگی پاکستان مضبوط ہوگا، ہم نے عمران خان سے ہمیشہ سنا کہ کبھی زندگی میں فوج کے خلاف بات نہیں کرنی، نو مئی کو کیا ہوا اس کے محرکات کیا تھے اس کے بارے میں بعد میں بتاؤں گا، یوسی چیئرمین جنہوں نے پی ٹی آئی کے لیے کام کیا، الیکشن میں کام کیا، میں پی ٹی آئی کے بانیان میں تھا، ان بچوں نے بھی جدوجہد میں حصہ ڈالا، ہمارے بہت سے بچے محنت کش تھے ان لوگوں کے لیے وقت کی، قربانی بہت بڑی ہوتی ہے، ان کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا، محمود مولوی نے ان سے رابطہ قائم کیا، ان کے دکھ درد سنے انہوں نے اس بات کا ارادہ کیا ہے، یہ ہماری حمایت کریں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں گٹر کے ڈھکن نہیں ہیں، لوکل گورنمنٹ کا کچھ علم نہیں کہاں ہے، یہ گروپ کراچی کی ترقی اور بہتری کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ جہانگیر ترین کراچی آنے والے ہیں، وقت کم ہے نئی جماعت ہے، عوام کو فیصلہ کرنا ہے، بلاول اپنی پارٹی کو پنجاب لے کر جائیں، کوئی شخص بھی شامی خیالی کا شکار نہ رہے، کراچی ایم کیو ایم کا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسا سوچ رہے ہیں کہ کراچی میں جیت جائیں گے، ایسا ہوگا نہیں عوام جس کو چاہیں گے منتخب کریں گے، علی زیدی کی ٹانگ میں فیکچر ہے، وہ آئی پی پی کا حصہ ہیں، میں نے پی ٹی آئی کو کبھی جوائن نہیں کی، میں پی ٹی آئی کا بانی رہا ہوں، میں آئی پی پی آ تو گیا تھا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ بچے بھی کہتے تھے کہ سیاست چھوڑ دیں، میں کاروبار کو بھی دیکھ رہا تھا، کراچی میں ہمارا ایم کیو ایم سے بھر پور مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ ہوگا، میری خواہش ہے ن لیگ کے علاہ دیگر جماعتوں کے ساتھ جائیں، ن لیگ کا سندھ میں ہے کیا۔ انہوں نے کبھی سندھ پر توجہ نہیں دی، مقبول ہونا ایک الگ بات ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ملک میں بہت مقبول ہیں، الیکشن جیتنا الگ ہے، بڑی ٹیم اس وقت آئی پی پی کے پاس ہے، اسد عمر سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت سے لوگ حمایت کررہے ہیں، آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے، ہماری ایک ہفتہ میں کابینہ کا اعلان کریں گے، ابھی اتحاد کا کسی سے نہیں سوچا ہے، ہم انفرادی طور فی الحال الیکشن لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1097267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش