QR CodeQR Code

جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کیلئے ایران کا نیا پیکیج

2 Sep 2009 12:15

ایران اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے بات چیت کیلئے نیا پیکیج پیش کرے گا۔ ایرانی ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران پانچ عالمی طاقتوں چین،فرانس،روس،برطانیہ اور امریکہ کو نئے پیکیج کی پیشکش پر غور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ 5 عالمی طاقتیں اور جرمنی ایران پر


تہران،برلن:ایران اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے بات چیت کیلئے نیا پیکیج پیش کرے گا۔ ایرانی ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران پانچ عالمی طاقتوں چین،فرانس،روس،برطانیہ اور امریکہ کو نئے پیکیج کی پیشکش پر غور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ 5 عالمی طاقتیں اور جرمنی ایران پر اقوام متحدہ کی سخت اقتصادی پابندیوں کا جائزہ لینے کے لئے آج فرینکفرٹ میں ملاقات کر رہے ہیں۔دریں اثناء برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے ملاقات کی،جس کے بعد انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کو رواں سال ستمبر تک ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی دی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں تہران پر پابندیوں کی حمایت کی جائے گی، جبکہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ جرمنی اور ان کا ملک امریکی صدر باراک اوباما کے ہاتھ ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے مضبوط کرے گا ۔برلن میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں ایران پر پابندیاں عائد کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


خبر کا کوڈ: 10973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10973/جوہری-پروگرام-پر-عالمی-طاقتوں-سے-مذاکرات-کیلئے-ایران-کا-نیا-پیکیج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org