QR CodeQR Code

ملتان میں امن و امان کی خراب صورتحال، تاجروں کا احتجاجی مارچ

27 Oct 2011 22:42

اسلام ٹائمز:مظاہرین نے حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ آئے روز ڈاکو تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں تاجروں نے ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاجی مارچ کیا، چمبر آف سمال ٹریڈرز کی کال پر ہونے والے احتجاج میں شرکاء نے غلہ منڈی چوک سے جیل موڑتک مارچ کیا، مظاہرین نے شہر میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز ڈاکو تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اگر انتظامیہ نے فوری طور پر امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے تو ہم مزید مظاہرے کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بازاروں اور شاپنگ پلازوں میں سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 109795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109795/ملتان-میں-امن-امان-کی-خراب-صورتحال-تاجروں-کا-احتجاجی-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org