0
Wednesday 2 Sep 2009 14:00

سندھ میں امریکی فوجی اڈہ قائم کیا جا رہا ہے،شیریں مزاری

سندھ میں امریکی فوجی اڈہ قائم کیا جا رہا ہے،شیریں مزاری
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی امور خارجہ کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سندھ میں گھارو کے مقام پر امریکی اڈہ قائم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور اگر کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر داخلہ اور امریکی سفارتکار ہوں گے ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے تمام معاملات میں مداخلت شروع کر دی ہے اور جب اس بارے میں،انہوں نے کالم لکھے تو امریکی سفیر نے دباؤ ڈالا اور کالم بند کروا دیئے ۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے امریکیوں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ہے ۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف عوام کو جلد امریکہ کے خلاف سڑکوں پر لے کے آئے گی۔

خبر کا کوڈ : 10982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش