0
Friday 28 Oct 2011 00:51

اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھے، جوہری پروگرام رول بیک کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پرویز مشرف

اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لاعلم تھے، جوہری پروگرام رول بیک کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پرویز مشرف
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھے۔ واشنگٹن میں کارنیگی تھنک ٹینک سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا انہیں پانچ سو فیصد یقین ہے وہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی سے بے خبر تھے۔ اسی طرح انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا فوج یا آئی ایس آئی اسامہ کو پاکستان کو پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث تھی۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام روکنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان، امریکا سے تعلقات کی اہمیت سمجھتی ہے۔ پرویز مشرف نے امریکا سے جنگ کی صورت میں پاکستان کا ساتھ دینے سے متعلق صدر کرزئی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا حامد کرزئی کیسے یہ کہہ سکتے ہیں پاکستان اور امریکا میں جنگ بھی ہو سکتی ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام رول بیک کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ واشنگٹن میں عالمی تھنک ٹینک کارنیگی سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جاری رہنا چاہیئے جبکہ عالمی سطح پر بعض طاقتیں اسے رول بیک کرانے کی خواہشمند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج یا انٹیلی جنس ایجنسیاں اسامہ کی موجودگی سے لاعلم تھیں اور انھیں پانچ سو فیصد یقین ہے کہ جب انھیں اسامہ کی موجودگی کا پتا نہیں تھا تو یقینناً آئی ایس آئی کو بھی پتا نہیں ہو گا۔ حامد کرزئی کے اس بیان پر کہ بھارت یا امریکا نے پاکستان پر حملہ کیا تو افغانستان پاکستان کا ساتھ دیگا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اچھے اور مستحکم ہیں۔ حامد کرزئی کون ہوتا ہے کہ جنگ کی پیش گوئی کرے۔
خبر کا کوڈ : 109860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش