0
Friday 28 Oct 2011 12:51

ایران سے معاہدہ ختم ہوا تو گیس کا بحران شدید ہو جائے گا

ایران سے معاہدہ ختم ہوا تو گیس کا بحران شدید ہو جائے گا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے امریکی دباﺅ پر پاکستان ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ ملتوی کرنے یا ختم کرنے سے پاکستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کر جائے گا اور پاکستان پر اربوں روپے کی پٹرولیم مصنوعات امپورٹ کرنی پڑیں گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے وزیر اعظم پاکستان کو پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور پاکستان، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن کی منظوری کے متعلق کیس بھجوا دئیے ہیں جس میں وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ موجودہ سال پاکستان میں 5777 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ڈیمانڈ ہے جبکہ پاکستان کے پاس اس وقت سپلائی کے لئے 4172 ایم ایم سی ایف ڈی گیس موجود ہے اور 1605 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی شارٹ فال کا سامنا ہے اس لئے اگر دونوں گیس پراجیکٹ پر عمل نہ ہوا تو پاکستان کی انرجی سیکٹر میں 48 فیصد گیس سے ضرورت پوری ہوتی ہے وہ پوری نہیں ہو سکے گی، جس سے پاکستان کو مہنگے ترین پٹرولیم مصنوعات امپورٹ کرنے پر اربوں روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔ 
وزارت پٹرولیم نے وزیر اعظم کی منظوری کے لئے جو دو گیس پائپ لائن پراجیکٹوں کا بلیو پرنٹ بھجوایا ہے اس کے تحت ایران سے پائپ لائن نواب شاہ تک لائی جائے گی، ایران سے 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، جس کے لئے پاکستان کو 781 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے 1250 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا گیس پائپ لائن سے پاکستان کو 1325 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی جبکہ یہ پراجیکٹ 2016ء میں مکمل ہو گا، جس کے لئے 1680 کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانے کی ضرورت ہے، ملتان سے اس گیس پائپ لائن کو سسٹم میں داخل کیا جائے گا، اس کے لئے افغان حکومت نے اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری لے لی ہے اور وہ قبائلیوں کو پیسے دے کر اس کی حفاظت کی ذمہ داری لیں گے۔ اس پر 7600 ملین ڈالر خرچ آئے گا۔ وزارت پڑولیم نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستان میں گیس کی شارٹیج 1622 جبکہ 2013ء میں 1880، 2014ء میں 2495 اور 2015ء میں 3038، 2016ء میں 3542، 2017ء میں 4000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہو جائے گی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے اس کے لئے ورلڈ بنک اور دیگر ڈونر ایجنسیوں سے فنڈز کے لئے بات کی تھی۔ انہوں نے ایران گیس پائپ لائن کے لئے فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 109898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش