0
Friday 28 Oct 2011 14:24

ہزاروں پختونوں نے پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے قربانی دی ہیں، شاہی سید

ہزاروں پختونوں نے پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے قربانی دی ہیں، شاہی سید
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر و چیئرمین پختون ایکشن کمیٹی لویہ جرگہ شاہی سید نے باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں پختونوں نے پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے قربانی دی ہیں۔ پختونوں کی حب الوطنی ضرب المثل ہے۔ پختون دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے کے باوجود اپنی مملکت سے وفادار ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں رہنے والی تمام قومتیں امن و امان اور باہمی بھائی چارہ چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز رنگ و نسل پاک افغان بھائیوں کو جب بھی کوئی تکلیف دے گا تو اسے کسی سے پوچھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے شمالی مغربی سرحدوں کی نگہبان دونوں جانب کے عوام رہی ہے لیکن 1979 کے بعد آمریت کی خارجہ پالیسیوں نے پاک افغان عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی، جس کا نتیجہ لاکھوں افغانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان، پاکستان میں دہشت گردی، خیبر پختونخوا میں تباہ حال انفراسٹرکچر، کراچی میں سینکڑوں بے گناہ پختونوں کے جنازوں کی صورت میں نکلا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ پاک افغان کی عوام مشکلات اور چیلنجوں سے نپٹنا جانتی ہے، ہم باچا خان کے پیروکار ہیں اور سیاست کو خدائی خدمت سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس سالوں سے مسلط جنگ، بدامنی، معاشی مسائل اور حق تلفیوں کو عوامی نیشنل پارٹی نے جمہوری طریقے سے سہا ہے۔ شاہی سید کا مزید کہنا تھا کہ پختون قوم، پختون رہنماؤں کے خلاف زہریلی سوچ رکھنے والوں کو بخوبی جانتے ہیں۔ انھوں نے تمام کالم نگاروں اور اینکر پرسنز سے بھی اپیل کی کہ انکی تحریروں اور الفاظوں میں ایسے جملوں کا استعمال نہ ہو جس سے غلط فہمی پیدا کر کے مفاد پرستوں کو سیاست چمکانے کا موقع ملے اور کسی قوم کی دل آزاری ہو۔
خبر کا کوڈ : 109906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش