QR CodeQR Code

فرانس دنیا کا چوتھا بڑا اسلحہ سپلائر بن گیا

28 Oct 2011 18:53

اسلام ٹائمز:رپورٹ کے مطابق 27 فیصد فرانسیسی ہتھیار گزشتہ سال مشرقی وسطیٰ میں سپلائی کیے گئے جبکہ 28 فیصد لاطینی امریکا اور 18 فیصد ایشیائی ممالک کو فراہم کیے


پیرس:اسلام ٹائمز۔ فرانس اس وقت دنیا کا چوتھا بڑا اسلحہ سپلائر ملک ہے جس نے سال 2010ء میں 7.12 بلین امریکی ڈالرز کے اسلحہ کی سپلائی کے آرڈر لیے۔ امریکا اس وقت دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ سپلائر ملک ہے، تاہم اس کے علاوہ یورپی یونین، روس اور اسرائیل بھی تقریباً 90 فیصد دنیا کو اسلحہ سپلائی کر رہے ہیں جب کہ فرانس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں اسلحہ کی سپلائی صرف 6 فیصد ہے جس نے قریبا گزشتہ 5 سال میں 5 سے 10 بلین یورو کا اسلحہ سپلائی کیا ہے۔
وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی اسلحہ مارکیٹ میں اس وقت مقابلے کا رجحان پایا جاتا ہے اور چند ایک ممالک ہی اسلحہ کے بڑے سپلائر ہیں۔ فرانس ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 27 فیصد فرانسیسی ہتھیار گزشتہ سال مشرقی وسطیٰ میں سپلائی کیے گئے جبکہ 28 فیصد لاطینی امریکا اور 18 فیصد ایشیائی ممالک کو فراہم کیے۔


خبر کا کوڈ: 109935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109935/فرانس-دنیا-کا-چوتھا-بڑا-اسلحہ-سپلائر-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org