QR CodeQR Code

ملتان،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف احتجاج

29 Oct 2011 01:14

اسلام ٹائمز:مظاہرین کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ زرداری اور ان کی حکومت استعفیٰ دیکر قوم کی جان چھوڑ دے، آج کی لاہور کی ریلی حکومت کے تابوت آخری کیل ثابت ہوگی۔


ملتان :اسلام ٹائمز۔ ملتان میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ن کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی، چوک قذافی پر شفقت چیمہ، رانا عامر، ساجد مان کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جیسی کرپٹ حکومت آج تک پاکستان میں نہیں آئی، جس کے دور میں کرپشن، لوڈشیڈنگ، نجکاری ہوئی، مسلم لیگ نواز ہی پاکستان کو ان درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مظاہرین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ زرداری اور ان کی حکومت استعفیٰ دیکر قوم کی جان چھوڑ دے، آج کی لاہور کی ریلی حکومت کے تابوت آخری کیل ثابت ہوگی، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنمائوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور آئندہ ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 110023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110023/ملتان-مسلم-سٹوڈنٹس-فیڈریشن-کا-پیپلزپارٹی-کی-حکومت-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org