QR CodeQR Code

طالبان سے مصالحت کے امریکی بیان کا خیر مقدم، افغانستان میں امن کے امریکی مقصد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حسین حقانی

29 Oct 2011 14:28

اسلام ٹائمز:شکاگو کونسل آف گلوبل افیئرز سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مقصد ہے۔ تاہم مصالحت کی راہ میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں، حسین حقانی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے امریکی مقصد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان طالبان سے مصالحت کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگا۔


شکاگو:اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں جنگ کا خطرہ نہیں، طالبان سے مصالحت کے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شکاگو کونسل آف گلوبل افیئرز سے خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مقصد ہے۔ تاہم مصالحت کی راہ میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں۔ حسین حقانی نے کہا کہ افغانستان میں امن کے امریکی مقصد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان طالبان سے مصالحت کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ملا عمر کا ٹھکانہ جانتا ہے تو ہماری طرف سے بھی ان کو مصالحت کا خط لکھ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے قومی خودداری کی بنیاد پر تعلقات کے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات کا حامی ہے، اگر امریکا کو ملا عمر کا ٹھکانہ معلوم ہے تو پاکستان کی طرف سے انہیں مذاکرات کی میز پر آنے کا خط لکھ دے، یہ بات انہوں نے شکاگو میں کونسل آن گوبل آفئیرز سے خطاب کرتے ہوئے کہی، حسین حقانی نے کہا کہ ہلیری کلنٹن کی جانب سے افغان شدت پسندوں سے مذاکرات کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان بھی شدت پسندوں سے مذاکرات کا حامی ہے، مٹھی بھر شدت پسند اسلحے کے زور پر اپنے نظریات نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی افغان میں امن کے لیے مذاکرات چاہتا ہے، اگر امریکا ملاعمر کا ٹھکانہ جانتا ہے تو ہماری طرف سے انہیں مذاکرات میں شمولیت کا خط لکھ دے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آپ نیم دلی سے ان مذاکرات میں شریک نہیں ہو سکتے اور کیا طالبان مستقبل میں کسی کثیرالجماعتی افغانستان کے حامی ہیں۔؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان تمام طالبان عناصر کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرے گا جن تک اس کی رسائی ہو سکتی ہے۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان جنگ نہیں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 110168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110168/طالبان-سے-مصالحت-کے-امریکی-بیان-کا-خیر-مقدم-افغانستان-میں-امن-مقصد-کی-مکمل-حمایت-کرتے-ہیں-حسین-حقانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org