1
0
Thursday 3 Sep 2009 13:32
ایران کو عالمی برادری کے شبہات کا جواب دینا ہوگا،جرمنی

جوہری پروگرام پر کوئی دباؤ قبول نہیں کرینگے،ایران

ایران کے لیے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں،امریکا
جوہری پروگرام پر کوئی دباؤ قبول نہیں کرینگے،ایران
تہران:ایران نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے کوئی دباؤ یا دھمکی قبول نہیں کی جائے گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران مذاکرات پر یقین رکھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر عالمی طاقتوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ ڈالنے کے لئے کسی بھی قسم کی ڈیڈلائن دی تو اسے قبول نہیں کیا جائیگا۔ ایران کا بیان جرمنی میں ہونے والے چھ عالمی طاقتوں کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے ۔جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ براہ راست مذاکرات میں شریک ہو جائے۔ 
ایران کو عالمی برادری کے شبہات کا جواب دینا ہوگا،جرمنی
برلن: چھ عالمی
طاقتوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر سخت تشویش ظاہر کی ہے کہ جبکہ جرمنی نے کہا ہے کہ ایران کو پرامن مقاصد کے لئے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے،تاہم اسے عالمی برادری کے شبہات کا جواب دینا ہوگا۔ جرمنی میں ایران کے جوہری تنازعے کے حوالے سے امریکا،جرمنی،برطانیہ،فرانس،روس اور چین کی وزارت خارجہ کے حکام کا اجلاس ہوا۔ جرمن نمائندے نے کہا کہ اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے آئی اے ای اے کے حالیہ رپورٹ پر غور کیا گیا جبکہ ایرانی مذاکرات کار سعید جلیلی کے بیان پر بھی بحث کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران سفارتی ذریعے سے اس مسئلے کو حل
کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل مذاکرات شروع کر دے گا۔
ایران کے لیے مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں،امریکا
واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ابھی بھی کھلے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان آئن کیلی نے جاری بیان میں کہا کہ فرینکفرٹ جرمنی میں چھ عالمی طاقتوں کے نمائندوں نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باہمی احترام کی بنیاد پر براہ راست مذاکرات میں شریک ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو امید ہے کہ ایران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ان کی پیشکش کا جواب دیدے گا۔




خبر کا کوڈ : 11035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
This has made my day. I wish all psoigtns were this good.
ہماری پیشکش