QR CodeQR Code

غزہ،اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، القدس بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید

30 Oct 2011 11:37

اسلام ٹائمز:اسلامک جہاد نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر احمد الشیخ خلیل بھی شامل ہیں۔ فلسطینی تنظیم نے بھی بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔


مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی بمباری سے القدس بریگیڈ کے کمانڈر احمد الشیخ خلیل سمیت 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی تنظیم نے بھی بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے اور اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ ایئر فورس نے غزہ پر حملہ کیا ہے، تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ اسلامک جہاد نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر احمد الشیخ خلیل بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گرنیڈ حملے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پر بمباری کی، ہدف خان یونس کا مغربی علاقہ تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی، اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق فلسطینی تنظیم القدس بریگیڈ اور اسلامک جہاد سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 110394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110394/غزہ-اسرائیل-کی-وحشیانہ-بمباری-القدس-بریگیڈ-کے-کمانڈر-سمیت-9-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org