0
Sunday 30 Oct 2011 16:25

فلسطینیوں پر حملہ، اسرائیل خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہے، حماس

فلسطینیوں پر حملہ، اسرائیل خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہے، حماس
غزہ:اسلام ٹائمز۔ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جنگی طیاروں کی بمباری میں جہاد اسلامی کے پانچ ارکان کی شہادت کو دہشتگردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ حماس نے صہیونی دشمن کو خبردار کیا ہے کہ اس نے مجاہدین پر حملہ کر کے فلسطینیوں کو انتقام لینے پر مجبور کیا ہے، حملے کا خمیازہ اسرائیل کو بھگتنا پڑے گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزہری اور تنظیم کے ایک دوسرے رہنما ڈاکٹر فوزی برہوم نے اپنے الگ الگ بیان میں غزہ میں القدس بریگیڈ کے کارکنان پر صہیونی فوج کی بمباری کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 110470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش