0
Sunday 30 Oct 2011 19:09

کرپشن کے خاتمے کے لئے کڑے احتساب کو لاگو کرنا ہو گا، شہباز شریف

کرپشن کے خاتمے کے لئے کڑے احتساب کو لاگو کرنا ہو گا، شہباز شریف
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک سیاستدانوں اور معاشرے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کڑا احتساب نہیں ہو گا ملک کا کونا کونا التحریر سکوائر کا منظر پیش کریگا۔ ایوان وزیراعلیٰ میں ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ پنجاب پر تنقید کرتے ہیں کہ ان کو ڈینگی کاٹ گیا ہے وہ خدا کا شکر ادا کر تے ہیں کہ انہیں ڈینگی نے کاٹا ہے اور وہ بدقسمت ہیں جن کو ڈینگی نے نہیں کاٹا کیونکہ ا للہ نے ان کو مریضوں کی خدمت کرنے کا کام نہیں سونپا۔ انہوں نے کہا کہ انکے نزدیک سب سے بڑا تمغہ یہ ہے کہ ڈینگی کے ایک مریض کی جان بچا لیں۔ اس کے لئے وہ نشان حیدر بھی قربان کر دیں گے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھے ڈینگی کا طعنہ دیتے ہیں، یہ طعنہ میرے لئے کسی بھی تمغے سے کم نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ایک بار نہیں ہزار بار کرپشن کے خلاف بات کریں گے، لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے جان دے دیں گے لیکن سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے ملاقات، ملتان روڈ اور بعد میں فرانزک لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرونی امداد سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بچت کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خادم اعلیٰ ہیں، شیر نہیں ورنہ وہ بکری کو کھا جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کر رہی، بیرون ملک سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نہ آیا تو ا ٹھارہ کروڑ عوام کرپٹ حکمرانوں کے گریبان مین ہاتھ ڈال کر گلیوں میں گھسیٹیں گے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے کڑے احتساب کو لاگو کرنا ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 110551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش