0
Sunday 30 Oct 2011 21:17

امریکہ کا عراق سے نکلنے پر مجبور ہو جانا عراقی تاریخ کا سنہری باب ہے، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای

امریکہ کا عراق سے نکلنے پر مجبور ہو جانا عراقی تاریخ کا سنہری باب ہے، آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے آج اتوار کی صبح تہران میں عراقی کرد رہنما جناب مسعود بارزانی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں عراق کی تمام اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہونا اور امریکی دباو کو مسترد کرتے ہوئے قابض امریکی فوجیوں کو جوڈیشنل استثنٰی کا حق نہ دینا اور بالآخر امریکہ کو عراق کی سرزمین سے نکل جانے پر مجبور کر دینا عراقی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکہ کی فوجی اور سیاسی موجودگی اور حد سے زیادہ دباو کے باوجود کرد، عرب، شیعہ اور سنی سمیت تمام عراقی عوام نے اسکے مطالبات کو مسترد کر دیا، جو انتہائی اہم چیز ہے۔
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے عراق میں مختلف اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ پرامن انداز میں رہنے کو غنیمت جانتے ہوئے تاکید کی کہ عراق میں موجودہ استحکام اور امن و امان کی بہتر صورتحال اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے خوشی کا باعث ہے، عراق کی تمام اقوام اور مذاہب کو جدید عراق کی تعمیر نو کیلئے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دینا چاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران ایک متحد اور مستحکم عراق کی حمایت کرتا رہے گا، عراق میں ہونے والی تباہی کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متحد عراق اپنی اصلی پوزیشن پر واپس آ سکے۔ انہوں نے عراق کی تمام اقوام اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایران کے عزیز بھائی قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ایرانی اور عراقی عوام دیرینہ اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کے حامل ہیں، ایران اور عراق کے موجودہ تعلقات اچھے ہیں لیکن انہیں روز بروز وسیع تر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
عراق کے کرد رہنما جناب مسعود بارزانی نے قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دو دوست ممالک ہیں جنکے عوام کے آپس میں قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی سخت حالات میں کی جانیوالی ایرانی حکومت اور عوام کی مدد کو نہیں بھول سکتے۔
جناب مسعود بارزانی نے تاکید کی کہ عراق کی تمام اقوام اور مذاہب کو عراق کی موجودہ فتح کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کوشش کرنا ہو گی اور ہم یقیناً ایران کی مدد اور راہنمائی کے نیازمند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 110574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش