QR CodeQR Code

پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن

31 Oct 2011 00:18

اسلام ٹائمز: حالیہ مشترکہ پاک ایران اقتصادی کمیشن کا 18واں سیشن اسلام آباد میں 07 تا 08 ستمبر 2011 کو منعقد ہوا۔ جسمیں پاک ایران دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے چند اہم فیصلے کیے گئے۔


 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک ایران تجارتی تعلقات کی بنیاد 1984ء میں اس وقت رکھی گئی جب مشترکہ اقتصادی کمیشن کا قیام عمل میں آیا۔ اس پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کی 18میٹنگز تہران اور اسلام آباد میں ہو چکی ہیں۔ پاکستانی وفد کے شریک چیئرپرسن وفاقی وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور ڈویژن و شماریات ہیں۔ جبکہ ایرانی وفد کی نمائندگی ایران کے وزیر خارجہ کر رہے ہیں۔ 
مشترکہ پاک ایران اقتصادی کمیشن کا 18واں سیشن اسلام آباد میں 07 تا 08 ستمبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ جسمیں پاک ایران دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے چند فیصلے کیے گئے جو یہ ہیں: 
دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے فری ٹریڈ ایگریمینٹ پر دونوں ممالک غور کریں گے۔ 
ایرانی وفد نے جائنٹ ورکنگ گروپ کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ 
پاک ایران جوائنٹ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا تھا کہ پاک ایران تجارتی حجم کو تین گنا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ 
دونوں اطراف سے اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے، تاکہ صنعت و کان کنی کی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔ 
چھوٹے کاروبار small and medium enterprises کے فروغ کے لیے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ 
پاکستان نے اگلی border trade committee میٹنگ بتاریخ 17 تا 24 ستمبر کی میزبانی کوئٹہ میں کرنے اور  باہمی مشاورت سے اس کی تاریخ پر اتفاق کیا، جس میں تمام تجارتی معاملات پر بات ہو گی۔ 
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیاکہ ایرانی وفد joint business council کی تشکیل سے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کو بھی آگاہ کریگا تاکہ دوطرفہ تجارت کو بڑھایا جا سکے۔ 
پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایران میں منعقدہ ایک نمائش جو کہ فروری 2012ء کو ہو گی، میں نمائندگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
دونوں طرف سے اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ non tariff barrierrs ntb پر بھی غور و حوض کیا جائے گا اور ان عوامل و محرکات کا جائزہ لیا جائے گا جو دو طرفہ تجارت کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔
دونوں ملکوں کے وفود میں یہ بھی طے پایا کہ ساتویں joint trade commitee  میٹنگ فروری 2012ء میں ایران میں منعقد ہو گی اور مذکورہ میٹنگ میں دونوں ممالک کے وفاقی وزیر تجارت اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 110593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110593/پاک-ایران-مشترکہ-اقتصادی-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org