0
Monday 31 Oct 2011 00:19

افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کے لئے تمام تر مشکلات کا ذمہ دار پاکستان ہے، امریکہ

افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کے لئے تمام تر مشکلات کا ذمہ دار پاکستان ہے، امریکہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیٹو اور امریکہ کے لئے تمام تر مشکلات کا ذمہ دار پاکستان ہے، امریکہ کا ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے استحکام و سلامتی اور نیٹو کی مہم کے لئے سب سے بڑا خطرہ پاکستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ یہ بات پینٹاگون نے کانگریس میں پیش کی جانے والی ششماہی رپورٹ میں کہی۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم پاکستان سے ملحق مشرقی علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان کے استحکام و سلامتی اور نیٹو کی مہم کے لئے سب سے بڑا خطرہ پاکستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال شدت پسندوں کے حملوں میں پانچ فیصد کمی آئی ہے تاہم ہائی پروفائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیٹو اور افغان فورسز نے طالبان کی موسم بہار اور گرما کی کارروائیوں کو زیادہ تر روک دیا تاہم شدت پسند قابل ذکر حد تک دوبارہ ابھرنے کی صلاحیت کے ساتھ اپنی اصل شکل میں واپس آئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں سکیورٹی کے حوالہ سے حاصل ہونے والی کامیابیوں نے افغانستان کی سکیورٹی، وہاں کی حکومت اور ان کی سکیورٹی فورسز کو منتقل کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے تاہم مشرقی سرحدکے ساتھ حملوں میں اضافہ ہوا کیونکہ شدت پسندوں کو پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے مدد حاصل تھی۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر میں تشدد چھہتر فیصد بڑھا ہے جبکہ وردک میں انیس فیصد اور غزنی میں تشدد کی کارروائیوں میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں شدت پسندوں کو بہت زیادہ قوت فراہم کرتی ہیں، یہ پناہ گاہیں حالیہ مہینوں بہت خطرناک ہو گئی ہیں اور نیٹو کی مہم کو ان سے قابل ذکر حد تک خطرہ ہے۔ یہ صورتحال افغانستان میں سکیورٹی کی کمزوری اور وہاں جاری ایساف کے مشن کے لئے خطرے کو ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں بہتری تو آئی لیکن کئی واقعات کے باعث تعلقات میں پھر سے کشیدگی پیدا ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 110606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش