QR CodeQR Code

کرکٹ نہیں یہ سیاست ہے، انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے میدان مارا ہے، پرویز رشید

31 Oct 2011 00:46

اسلام ٹائمز:عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی دھمکی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اثاثے ظاہر کرنے کا قانون موجود ہے اور آج بھی الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرائی جاتی ہے، عمران خان کو لوڈشیڈنگ کیخلاف سول نافرمانی کرنی چاہیئے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کے جلسے پر محتاط انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے فلاپ نہیں، جلسے تو اچھے ہوتے ہیں یا بہت اچھے، تاہم ان کے جلسے میں عوام کی تعداد مایوس کن تھی۔ میدان کس نے مارا یہ فیصلہ تو الیکشن میں ہوتا ہے۔ عمران خان کی تقریر کے بعد میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل ہونیوالے جلسے عوام میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار ہیں، جلسہ تو مسلم لیگ ن نے بھی بہت بڑا کیا تھا۔ سیاست کرکٹ نہیں جس میں میدان مارا جائے، سیاست میں عوام ووٹ دے کر فیصلہ کرتے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی دھمکی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اثاثے ظاہر کرنے کا قانون موجود ہے اور آج بھی الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرائی جاتی ہے، عمران خان کو لوڈشیڈنگ کیخلاف سول نافرمانی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عمران کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر مایوسی ہوئی، عمران نے جلسے کی جتنی تشہیر کی اس حساب سے 50 ہزار لوگ جمع کرنا چاہیئے تھے۔ جب پرویز رشید سے ان کے چیلنج سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا چیلنج تھا کہ عمران کے جلسے میں 50 ہزار کرسیاں نہیں لگائی گئیں، میرا چیلنج عمران نے قبول نہیں کیا، اس سے ثابت ہوتا ہے عمران کے جلسے میں 50 ہزار کرسیاں نہیں تھیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے، کراچی ریلی اور مسلم لیگ ن کے جلسے سے ثابت ہوا کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ حکومت کو ان جلسوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے، جلسے لوگوں تک اپنی آواز پہنچانے کا ذریعے ہوا کرتے ہیں۔ حکومت اب تبدیلی کا راستہ دے تاکہ عوامی امنگوں کے مطابق بیلٹ کے ذریعے تبدیلی لائی جا سکے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نکالی جانیوالی ریلی کے انعقاد پر رد عمل ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ صدر کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کرپشن کا ساتھ دینے والے ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 110609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110609/کرکٹ-نہیں-یہ-سیاست-ہے-انتخابات-میں-عوام-فیصلہ-کریں-گے-کہ-کس-نے-میدان-مارا-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org