0
Monday 31 Oct 2011 12:45

بڑا انقلاب آ رہا ہے، لوگ 1970ء کی تحریک کو بھی بھول جائیں گے، عمران خان

بڑا انقلاب آ رہا ہے، لوگ 1970ء کی تحریک کو بھی بھول جائیں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے صدر میاں نواز شریف اصل اثاثے ظاہر کر دیں تو ان سے اتحاد ہو سکتا ہے، مارچ کے بعد عام انتخابات کا امکان ہے۔ چین روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخی انقلاب آ رہا ہے، جس کے بعد لوگ 1970ء کی تحریک کو بھی بھول جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ایک خصوصی ٹیم سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیل جمع کر رہی ہے، تحریک انصاف کے دروازے تمام ایماندار سیاستدانوں کے لئے کھلے ہیں۔ نواز شریف اپنے اصل اثاثے ڈکلیئر کر دیں تو ان کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ساڑھے تین کروڑ ووٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے، نوجوان طبقہ ملک میں تبدیلی کے لئے اپنے ووٹوں کا اندراج کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے بیس سال میں بے مثال ترقی کی ہے، چالیس کروڑ لوگوں کو دس سال میں غربت سے نکالا ہے۔ چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق عمران خان چین کے تین روزہ دورے پر روانگی سے پہلے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے اپنی باریاں لگائی ہوئی تھیں وہ اب ختم ہو گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے حکمرانوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کیلیے سیل قائم کر دیا ہے۔ جب ہم تیار ہو جائیں تب ہم سپریم کورٹ کے پاس بھی جائیں گے، الیکشن کمیشن کے پاس بھی جائیں گے اور اسکے بعد ہم انہیں الٹی میٹم دیں گے پھر سارے پاکستان کے شہر جام کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے دیانت دار سیاستدانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ خوف کے بت کو توڑ کر پاکستان کو بچانے کے لیے ساتھ آئیں۔
خبر کا کوڈ : 110676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش