0
Monday 31 Oct 2011 13:00

عمران خان کی مقبولیت امریکہ کیلئے خطرہ، تحریک انصاف کا جلسہ حیران کن تھا، غیر ملکی میڈیا

عمران خان کی مقبولیت امریکہ کیلئے خطرہ، تحریک انصاف کا جلسہ حیران کن تھا، غیر ملکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ مغربی اور امریکی میڈیا نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو حیران کن شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت مخالف تحریک میں تیزی آ سکتی ہے جبکہ عمران کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو امریکا کے لئے باعث تشویش قرار دیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے عمران خان کے جلسے میں ایک لاکھ کے لگ بھگ لوگ موجود تھے۔ اخبار نے اسے سرپرائز شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک میں تیزی آ سکتی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے عمران خان کی امریکا مخالف اور بدعنوانی کیخلاف باتوں نے انہیں شہری نوجوانوں میں مقبول بنا دیا ہے۔ اخبار کے مطابق عمران کی تقریر غیر معمولی نہیں تھی لیکن ان کی سیاستدانوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی بات نئی بات تھی۔اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان نے فوج کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، کیونکہ عام خیال یہ ہے کہ فوج انکی حمائت کر رہی ہے۔
 برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے لکھا ہے کہ کل کی ریلی سے عمران خان پاکستانی سیاست میں ایک طاقت بن کر ابھرے ہیں۔ غیر محفوظ اور معاشی مسائل سے دوچار پاکستان میں عمران خان کے احتساب کی کال کی باز گشت پھیل رہی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ عمران کی بڑھتی ہوئی مقبولیت امریکا کے لئے تشویش کا باعث ہو سکتی ہے کیونکہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے ،پریس ٹرسٹ آف انڈیا، نے عمران خان کی ریلی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انکی دو ہزار تیرہ کے انتخابات کی مہم کہی جا سکتی ہے۔ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اسلئے اسکی پارلیمنٹ میں ایک بھی نشست نہیں۔ اس سے پہلے کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو قابل ذکر کامیابی نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 110680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش