QR CodeQR Code

آج حجاب کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

4 Sep 2009 09:24

دنیا بھر میں آج حجاب کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ حجاب کے لغوی معنی ڈھکنا یا ڈھانپنا ہے۔ اسلامی فقہ میں حجاب کا تعلق پردے سے ہے جسے شرم و حیا اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔اسلامی تعلیمات میں پردے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ مختلف ملکوں میں


اسلام آباد:دنیا بھر میں آج حجاب کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ حجاب کے لغوی معنی ڈھکنا یا ڈھانپنا ہے۔ اسلامی فقہ میں حجاب کا تعلق پردے سے ہے جسے شرم و حیا اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔اسلامی تعلیمات میں پردے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ مختلف ملکوں میں سرسے پاوٴں تک برقعہ پہننے سے لیکر سر ڈھانپنے تک مختلف حجاب استعمال کئے جاتے ہیں۔ حجاب ڈے کی بنیاد فرانس میں حجاب کیخلاف پابندیاں بنیں۔ فرانس میں مسلم خواتین کے برقع اوڑھنے پر تنازعات پیدا ہونے کے بعد اپریل میں ہیملٹن کی مشہور میک ماسٹر یونیورسٹی میں کچھ مسلم و غیر مسلم طلباء نے حجاب ڈے منایا۔ کچھ عرصے بعد یہ دن فرانس میں قومی سطح پر منایا جانے لگا۔ کچھ عرصہ بعد کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں بھی اس دن کو منانے لگے۔ فرانس اور کینیڈا کے بعد اب چار ستمبر کو عالمی سطح پر حجاب کا دن منایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 11069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11069/آج-حجاب-کا-عالمی-دن-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org