QR CodeQR Code

منور حسن کی عمران خان سے ملاقات، کامیاب جلسے کی مبارکباد دی

31 Oct 2011 13:27

اسلام ٹائمز:امیر جماعت اسلامی نے عمران خان کیلئے مستقبل میں نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے سید منور حسن کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے انکے گھر ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مینار پاکستان کامیاب جلسے کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے عمران خان کے لیے مستقبل میں نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے سید منورحسن کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 110692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110692/منور-حسن-کی-عمران-خان-سے-ملاقات-کامیاب-جلسے-مبارکباد-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org