QR CodeQR Code

عوام انتخابات میں سومنات کے بت گرا دیں تو 10 سال میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، شاہ محمود قریشی

31 Oct 2011 23:19

اسلام ٹائمز:سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی ضرورت ہے کیونکہ کرپٹ حکومتی جوڑا گھر کو جانے والا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سیمینار سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکمران جس انداز سے ملک چلا رہے ہیں اس سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ ہر سال ٹیکس کا اکتیس سو ارب کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ ریلوے، پی آئی اے اور واپڈا کا خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام انتخابات میں سومنات کے بت گرا دیں تو ملک کو صرف دس سال میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 110806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110806/عوام-انتخابات-میں-سومنات-کے-بت-گرا-دیں-10-سال-ملک-ترقی-کی-راہ-پر-گامزن-ہو-سکتا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org