0
Monday 31 Oct 2011 23:51

امریکی حکام کو افغانستان میں قیدیوں پر تشدد کا علم تھا، اقوام متحدہ

امریکی حکام کو افغانستان میں قیدیوں پر تشدد کا علم تھا، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکام کو بھی اس کے بارے میں علم تھا لیکن انہوں نے اسے روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ کابل میں امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب واقع جیل جسے ڈپارٹمنٹ ون ٹونٹی فور کہا جاتا ہے میں دہشتگردی کے الزام میں قید افراد پر شدید تشدد کیا جاتا تھا۔ اس بارے میں جب خبریں سامنے آئیں تو دوسرے ممالک نے وہاں قیدیوں کو بھیجنا بند کر دیا، لیکن امریکی سی آئی اے اور فوج نے ایسا نہیں کیا۔ ریڈ کراس، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو جیل میں جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ اقوام متحدہ نے اٹھائیس قیدیوں سے گفتگو کی، جنہوں نے بتایا کہ جیل کو جہنم کا نام دیا گیا تھا اور ان پر شدید تشدد کیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 110812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش