QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے جلسے کا جواب، ن لیگ نے دسمبر میں عوامی قوت کے اظہار کی تیاری شروع کر دی

1 Nov 2011 00:56

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ن کے سربراہ نے پارٹی رہنماو ں کو لاہور کی تنظیم سازی مکمل کرنے اور عوامی قوت کے بڑے مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ 30 اکتوبر کو مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کے بعد مسلم لیگ ن نے عوامی قوت کے اظہار کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے عمران خان کے جلسے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ حکومت مخالف ریلیوں کی خود قیادت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کے بعد عوامی قوت کے مظاہرے کے لیے میاں نواز شریف فیصل آباد کے جلسے اور گوجرانوالہ کی ریلیوں کی قیادت خود کرینگے، اس سے قبل وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے جلسے اور ریلی کی قیادت کی تھی۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے پارٹی رہنماو ں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد لاہور کی تنظیم سازی مکمل کریں۔ ادھر حمزہ شہباز کی صدارت میں ایوان وزیراعلٰی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے دسمبر میں لاہور میں بڑے جلسہ عام کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 110822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110822/تحریک-انصاف-کے-جلسے-کا-جواب-ن-لیگ-نے-دسمبر-میں-عوامی-قوت-اظہار-کی-تیاری-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org