QR CodeQR Code

مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کے جلسے کو مسلم لیگ ن کے خلاف ریفرنڈم قرار دے دیا

1 Nov 2011 01:22

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ ق کے رہنما کے بیٹے کی شادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت اور پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ خود بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لاہور میں اچھا جلسہ کیا ہے ، جلسے جلوس کرنا جمہوری حق ہے۔ اثاثے ظاہر کرنا اچھی بات ہے، تمام سیاستدانوں کو اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے مسلم لیگ ن کچھ نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہی نے عمران خان کے جلسے کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کو پتا چل جانا چاہیئے کہ ان کے جلسے میں کتنے لوگ تھے، لاہوریوں نے مینار پاکستان پر ن لیگ کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے۔ پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن قومی انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ خود بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کس حیثیت سے آئینی صدر کے خلاف بات کر سکتے ہیں، آئینی صدر کو ایک وزیراعلی کسی صورت میں مستعفی ہونے کا نہیں کہہ سکتا۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے پرانے دوست ہیں ، ان سے الحاق ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 110828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110828/مسلم-لیگ-ق-نے-تحریک-انصاف-کے-جلسے-کو-ن-خلاف-ریفرنڈم-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org